7

دس ماہ قبل کھونے والی انگوٹھی لہسن کے پودے کے تنے میں نمودار

میئن: 

امریکا میں 12 سالہ لڑکی کی کھیتی باڑی کے دوران دس ماہ قبل کھوجانے والی انگوٹھی لہسن کے پودے کے تنے میں نمودار ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میئن میں 12 میڈی سن کوپر اپنے گھر کے قریب کھیت میں لہسن کے پودے کی کاشت کے لیے بیج ڈال رہی تھی کہ اس دوران اس کی انگوٹھی کہیں گر کر کھو گئی۔

اس انگوٹھی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ یہ انگوٹھی میڈی سن کوپر کی دادی کی ملکیت تھی جو انہوں نے اپنے بیٹے کو دی تھی اور پھر میڈی سن کوپر کے والد نے یہ انگوٹھی ویلنٹائن ڈے پر اپنی اہلیہ کو پہنائی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں