49

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان

اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں اگرچہ گزشتہ چند برس سے خواتین کو کھیل کھیلنے کی اجازت ہے، تاہم اب بھی بہت سے کھیل ایسے ہیں جن میں تاحال سعودی خواتین کو اپنی مہارت دکھانے کا موقع نہیں ملا۔

ایسے ہی کھیلوں میں گالف کا کھیل بھی شامل ہے اور اب سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔

جی ہاں، سعودی عرب کی حکومت رواں برس نومبر میں خواتین کے تین روزہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی، جس میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس نومبر میں لیڈیز یورپین ٹوئر (ایل ای ٹی) کی جانب سے دی سعودی لیڈیز انٹرنیشنل نامی گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔تحریر جاری ہے‎

مذکورہ گالف ٹورنامنٹ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ رائل گرین گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہوگا اور اس کی فاتح کھلاڑی کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

سعودی عرب میں ہونے والا مذکورہ ٹورنامنٹ برٹش اینڈ اسکاٹش گالف ٹورنامنٹ کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا مہنگا ٹورنامنٹ ہوگا، جس میں فاتح کو 10 لاکھ ڈالر کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نومبر میں ایک نہیں بلکہ دو خواتین کے گالف ٹورنامنٹ منعقد کیے جائیں گے اور دوسرے ٹورنامنٹ کا انعقاد 17 سے 19 نومبر کو کیا جائے گا اور اس ٹورنامنٹ کی فاتح کو 5 لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں