52

سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ‘ارشد چائے والا’ اب کیا کرنے جارہے ہیں؟

4 برس قبل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے ایک چائے والے کی قسمت بدل دی تھی۔

ارشد خان المعروف چائے والا کی تصویر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اکتوبر 2016 میں شیئر کی تھی جس نے وائرل ہوتے ہی ان کی قسمت بدل دی تھی۔

اس وقت فوٹوگرافر نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا ‘ میں نے اتنے وجیہہ نوجوان کا خیال بھی نہیں کیا تھا، یہ واقعی سرپرائز کردینے والا تھا’۔

ان کا کہنا تھا ‘ میں نے اتوار بازار میں ایک فوٹو واک کے دوران تصویر لی اور اسے انسٹاگرام میں ایک عام پوسٹ کے طور پر اپ لوڈ کردیا جو اس وقت تو وائرل نہیں ہوئی تاہم چار یا پانچ دن بعد اچانک وائرل ہوگئی’۔

اس وقت ارشد خان کی عمر 18 سال تھی جو اصل میں کوہاٹ سے تعلق رکھتے تھے اور تصویر لیے جانے کے وقت وہ اسلام آباد کے اتوار بازار میں 3 ماہ سے چائے بنانے کا کام کررہے تھے،

اپنی پہلی فوٹو گراف کے حوالے سے ارشد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا کہ یہ کس نے لی تھی۔ تاہم جب میڈیا ارشد تک پہنچا تو وہ کافی گھبرا گئے تھے اور ان کے ماموں بھی یہ سب دیکھ کر کافی پریشان ہوگئے تھے کہ آخر میڈیا ان کے پیچھے کیوں پڑ گیا ہے۔

جس کے بعد وہ ماڈل بن گئے اور بھی اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کی، پھر 2017 کے شروع میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ ارشد خان اپنے اداکاری کے کیریئر کو چھوڑ کر واپس چائے کے اسٹال پر جارہے ہیں، جس کی وجہ ان کے خاندان کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ہیں، ان قیاس آرائیوں کا آغاز اُس وقت ہوا جب ارشد خان کی گلوکارہ مسکان جے کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو ریلیز ہوئی۔

رپورٹس تھیں کہ ارشد خان کے گھر والوں کو گلوکارہ کے ساتھ بنائی گئی ان کی یہ ویڈیو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے ارشد کے شوبز کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بعدازاں گزشتہ برس انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا وہ ایک بار پھر لوگوں کے لیے چائے بنانے کا کام کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے کیرئیر کے باوجود چائے فروخت کرنے واپس آئے ہیں اور وہ اس کام کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

اب ارشد خان المعروف ‘ چائے والا‘ نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے۔

ارشد خان نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں اپنا ایک کیفے بنالیا ہے، اپنے کیفے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ نے کیفے کا نام چائے والا کیوں رکھا ہے اس کا نام صرف اپنے نام سے ارشد خان کردو۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں کہا کہ یہ میری پہچان ہے۔

ارشد خان نے بتایا کہ کیفے میں مکمل طور پر ٹرک آرٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہاںدیسی اسٹائل میز اور کرسیاں بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں