8

گلوکار فہد ہمایوں نے میوزک چرانے پر کوکا کولا کو نوٹس بھیج دیا

پاکستانی گلوکار اور ریکارڈ پروڈیوسر فہد ہمایوں جو ڈرم-جم بینڈ اوور لوڈ سے وابستگی کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں نے کوکا کولا پر میوزک چرانے کے الزام کے تحت قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

چند روز قبل کوکا کولا کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا جس کے آخر میں کوک اسٹوڈیو کا 13واں سیزن جلد شروع ہونے کی نوید سنائی گئی تھی۔

اشتہار میں میشا شفیع کی آواز میں ’نیہڑے آ‘ گانے کے بول اور میوزک بھی شامل تھا جسے صارفین کی جانب سے کافی زیادہ پسند بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں