8

ترک صدر کا فرانسیسی صدر کو ‘دماغی معائنہ’ کرانے کی تجویز

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب پر مسلمانوں سے متعلق متنازع پالیسیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایمانوئل میکرون کو ‘دماغی معائنہ’ کرانے کی ضرورت ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ترک صدر نے اناطولیہ کے شہر قیصری میں ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ ایسے سربراہ مملکت کے بارے میں کہا کہہ سکتے ہیں جو مختلف مذہبی گروہوں کے لاکھوں ممبروں کے ساتھ اس طرح سلوک کرتا ہو: سب سے پہلے انہیں اپنا دماغی معائنہ کروانا چاہیے۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر نے رواں ماہ اسلام بطور مذہب دنیا میں ‘بحران کا شکار’ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت فرانس میں چرچ اور ریاست کو باضابطہ طور پر الگ کرنے والے 1905 کے قانون کو مستحکم کرنے کے لیے دسمبر میں ایک بل پیش کرے گی۔

انہوں نے اسکولوں کی سخت نگرانی اور مساجد کی غیر ملکی فنڈنگ پر سخت کنٹرول کا اعلان کیا تھا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ فرانسیسی صدر کہلانے والے فرد کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ میکرون کو ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں