6

پہلی سیاہ فام ’بیٹ وومن’ کی جھلک سامنے آگئی

امریکی ٹی وی چینل سی ڈبلیو کی بیٹ وومن سیریز کا دوسرا سیزن جلد ایک نئی اور پہلی سیاہ فام مرکزی کردار کے ساتھ ریلیز ہونے جارہا ہے جس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔

شو میں جاویشیا لیسلی،ریان وائلڈر المعروف بیٹ وومن کا کردار ادا کریں گی جو ڈی سی فیملی میں نیا اضافہ ہیں۔

جرمنی میں پیدا ہونے والی اداکارہ جاویشیا لیسلی نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ وہ رواں ماہ ڈی سی کامکس میں اپنا ڈیبیو کریں گی۔

بطور بیٹ وومن ان کا کردار اپنی نوعیت کا پہلا کردار ہے جسے ایک سیاہ فام خاتون ادا کررہی ہیں اور اسے بیٹ وومن کاسٹیومز کی آفیشل ڈیزائنر مایا مانی نے ری ڈیزائن کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں