8

آئمہ بیگ نے بھی اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا

شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنانے کے بعد اب اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی چینل بھی کھولنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعدد پاکستانی شوبز شخصیات کی طرح گلوکارہ آئمہ بیگ نے نے بھی اپنا یوٹیوب چینل کھول کر مداحوں سے رابطے میں رہنے کا نیا ذریعے ڈھونڈ لیا۔

آئمہ بیگ نے چند روز قبل ہی اپنا یوٹیوب چینل کھولا ہے، ان سے قبل اداکارہ سونیا حسین، جویریہ سعود، صبا قمر سمیت دیگر اداکارائیں اور گلوکارائیں بھی اپنا چینل کھول چکی ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ‘ میرا نام آئمہ بیگ ہے اور آپ میرا یوٹیوب چینل دیکھ رہے ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں