9

پی ایس ایل سیزن 6: تمام فرنچائز کی اپنے ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری

لاہور: پی ایس ایل سیزن سکس کے لئے تمام فرنچائز نے اپنے ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، ریلے روسو، سہیل تنویر، شان مسعود،عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز وینس اور عثمان قادر کو ریٹین کرلیا۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، ریلے روسو، سہیل تنویر، شان مسعود،عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز وینس اور عثمان قادر کو ریٹین کرلیا۔

لاہور قلندرز نے محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے، حارث روف، بین ڈنگ، دلبر حسین اور سہیل اختر بھی قلندرز کے ری ٹین کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، ایلکس ہیلز، کولن منرو، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسی خان اور ظفر گوہر کو ریٹین کیا۔

کراچی کنگز نے بابر اعظم، محمد عامر، کولن انگرم ، شرجیل خان، عماد وسیم، عامر یامین، وقاص مقصود اور ارشد اقبال جبکہ پشاور زلمی نے وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، حیدر علی اور لائم لیونگ سٹون کو ریٹین کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں