65

وزیراعظم بجلی کے بریک ڈاؤن پر وزیر توانائی کی کارکردگی سے ناخوش

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہفتے کی رات کو ملک گیر بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

عمر ایوب نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن ایک انسانی غلطی سے ہوا، غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنی کارکردگی اور وزارتوں پر گرفت بہتر بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان وزیر توانائی عمر ایوب کی کارکردگی سے بھی ناخوش نظرآئے ۔ عمران خان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سے جڑی وزارتوں کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

کابینہ اجلاس میں سانحہ مچھ اور اسامہ ستی کیس پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسامہ ستی کے والدین حکومتی کارروائی سے مطمئن نہیں تو ہائیکورٹ کے جج سے تحقیقات کروائیں، سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اجلاس میں عمرکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اختیارات سے متعلق بل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کو عام ٹینڈرنگ کے ذریعے ٹیکس اور ڈیوٹیز سے استثنی دینے جبکہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو پولیس اسٹیشن قرار دینے کی منظوری دے دی، اور نوشہرہ میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر سے متعلق چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے لیگل اینڈ جسٹس ایڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی، نیشنل طب کونسل کے نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی، پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی جبکہ اجلاس میں قرضوں کے علاوہ بیرونی فنڈز سے متعلق بریفنگ موخر کردی گئی۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی و کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

5 تبصرے “وزیراعظم بجلی کے بریک ڈاؤن پر وزیر توانائی کی کارکردگی سے ناخوش

  1. This piece of writing provides clear idea for the nnew viewers of blogging, thnat in fact how to do running a blog. Train muscles web page bodybuilder training

  2. Hello there, I found your blog via Google at the same time as looking for a related subject, your web site got here up, it appears to be like great. I’ve bookmarked it in my google bookmarks. Hi there, just was aware of your weblog via Google, and found that it’s really informative. I’m gonna watch out for brussels. I will appreciate when you proceed this in future. A lot of people will be benefited out of your writing. Cheers!

  3. First off I would like to say excellent blog! I had a quick question in which I’d like to ask if you do not mind. I was curious to know how you center yourself and clear your thoughts before writing. I have had a hard time clearing my mind in getting my ideas out there. I do enjoy writing however it just seems like the first 10 to 15 minutes tend to be wasted simply just trying to figure out how to begin. Any recommendations or tips? Many thanks!

  4. If you are going for best contents like myself, simply visit this website everyday since it offers feature contents, thanks

اپنا تبصرہ بھیجیں