8

حلیمہ سلطان کے پشاورزلمی کے برانڈ ایمبیسڈر بننے کی قیاس آرائیوں پر شرمین عبید پھٹ پڑیں

کراچی: آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان کے پشاور زلمی کے برانڈ ایمبسیڈر بننے کی خبروں پر پھٹ پڑیں اور اسے پاکستانی فنکاروں کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

چند روز قبل ترک اداکارہ اسرا بلیگچ المعروف حلیمہ سلطان نے پشاور کے اسلامیہ کالج کی ایک خوبصورت تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی اور اسے ’’پھولوں کا شہر‘‘ قرار دیاتھا۔ پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے اسرا بلگیچ کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کراتے ہوئے بالکل یہی بات لکھی تھی ’’پھولوں کا شہر‘‘۔

جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ اسرا بلگیچ رواں سال پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بنیں گی اور پشاور زلمی کی  نمائندگی کریں گی۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں جب اسرا بلگیچ کے پشاور زلمی کے برانڈ ایمبسیڈر بننے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی گئی تو آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اس بات سے بالکل خوش نظر نہیں آئیں اور اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں