48

کیا ’پارٹی گرل‘ دنانیر مبین زلمی کیمپ کا حصہ بننے والی ہیں؟

کراچی: پارٹی ویڈیو سے مشہور ہونے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کی حال ہی میں شیئر کی گئی پوسٹ سے اشارہ مل رہا ہے کہ وہ پشاور زلمی کیمپ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

دنانیر مبین نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ پیلے رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ تصاویر کے کیپشن میں دنانیر نے لکھا پیلا رنگ سیزن کا آفیشل رنگ ہے۔

اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال پوچھا کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ آگے کیا آرہا ہے؟ اس کیپشن کے ساتھ انہوں نے ’’زلمی کنگنڈم‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ترک اداکارہ اسرا بلگیچ، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے بعد اب دنانیر مبین بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر ہونے والی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں