11

راکھی ساونت نے سلمان خان کیساتھ نیا رشتہ قائم کرلیا

ممبئی:  بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ قائم کرلیا۔

بھارت بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا متنازع شو ’ بگ باس 14‘ حال ہی میں اختتام پذیر ہوا جس میں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ڈرامہ کوئن راکھی ساونت بھی شامل تھی۔

راکھی ساونت نے فائنل میں پہنچنے سے قبل آفر قبول کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے لیکر شو چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ انہوں نے والدہ کی کیمو تھراپی بتائی تھی۔ تاہم اب اداکارہ نے شو کے میزبان سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ بناکر سب کو حیران کر دیا ہے۔

راکھی ساونت نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ مسکراتے ہوئے تصویر بنوا رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے سلمان خان کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بادشاہوں کے بادشاہ اور کوئی نہیں بلکہ سلمان خان ہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں