10

وویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان برسوں پرانی دشمنی ختم ہوگئی؟ایک بڑی خبر آگئی

ممبئی: بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے سلمان خان کا مہمان بن کر سب کو حیران کردیا۔

بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2002 میں فلم ’’کمپنی‘‘ سے کیا جس سے انہوں نے خوب شہرت حاصل کی تاہم 2003 میں دبنگ خان کے خلاف پریس کانفرنس اور اس کے بعد پیدا ہونے والے تنازع نے ان کا کیرئیر ختم کردیا، سلمان اور وویک کے درمیان برسوں سے ایشوریا رائے کو لیکر دشمنی چلی آرہی ہے تاہم 28 سال بعد ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دشمنی ختم ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وویک اوبرائے نے گزشتہ دنوں سلمان خان کی فیملی پارٹی میں شرکت کی، وویک کو سلمان خان کے چھوٹھے بھائی سہیل خان کی اہلیہ سیمان خان نے اپنی سالگرہ پر مدعو کیا جس میں حیران کن طور پر وویک اوبرائے بھی پہنچ گئے، اداکار کو سلمان خان کے گھر کی نجی تقریب میں دیکھ کر سب حیران رہ گئے تاہم وویک کی پارٹی میں شرکت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید اب دشمنی دوستی میں بدلنے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے بعد وویک اوبرائے نے متعدد بار ایوارڈ شوز یا دیگر تقریبات میں دبنگ خان سے اپنے رویے پر معافی بھی مانگی تھی تاہم سلمان خان کی جانب سے وویک اوبرائے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں