10

سمندری طوفان تائوتے نے سلمان خان کی فلم کا سیٹ تباہ کردیا

ممبئی: سمندری طوفان تاؤتے بھارت میں تباہی پھیلا کر جاچکا ہے، لیکن اس کے اثرات نےکورونا سے پریشان بھارتی فلم انڈسٹری کو مزید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

ایک طرف تو سلو بھائی پہلے ہی اپنی عید پر ریلیز ہونے والی فلم رادھے کے بزنس کو لے کر پریشان تھے اوپر سے رہی سہی کسر تاؤتے نے پوری کردی، جس کی وجہ سے ہونے والی بارشوں نے نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کے سیٹ کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان تاؤتے کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں نے میرول کےعلاقے میں واقع فلم ٹائیگر تھری اور دوسری فلموں کے سیٹس کو  بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے۔ تاہم شوٹنگ بند ہونے کی وجہ سے یہ سیٹ زیر استعمال نہیں تھے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ حالیہ سمندری طوفان کی وجہ سے بالی وڈ کی متعدد شخصیات کے گھر، دفاتر، اسٹوڈیو اور فلموں کے سیٹ متاثر ہوئے ہیں، امیتابھ بچپن کے ممبئی میں واقع دفتراور گھر میں پانی بھر گیا تھا، جب کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا باندرہ میں زیر تعمیر گھر بھی شدید متاثر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں