9

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلیے 3 نام وزیراعظم آفس کو موصول، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا نام بھی شامل

وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم آفس کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے 3 نام موصول ہوگئے ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا نام بھی شامل ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے 3 نام وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئے ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اورلیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام شامل ہیں۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں