7

برطانیہ سے تازہ ترین خبر : ملکہ الزبتھ نے شہزادہ ہیری کو فون کر ڈالا ؟ کیا شکوے شکایات ہوئیں ؟ آپ بھی جانیے

لندن (ویب ڈیسک) شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سےسبکدوش ہونے والے ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس نے روٹھے شہزادہ ہیری سے فون پربات کی۔ ملکہ کو شہزادہ ہیری سے پوچھنا پڑا تھا کہ کرسمس منانےکا ان کا کیا پروگرام ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل کے عملے نے ملکہ کو تحمل کا مظاہرہ کرنےکی تجویزدی ہے۔

شہزادے نے اپنے فیصلے سے شاہی خاندان کو براہ راست آگاہ نہیں کیا، ملکہ کو ہیری کے فیصلےکا ٹی وی پر خبروں سے پتاچلا۔ برطانوی میڈیاکے مطابق شہزادہ ہیری کینیڈا منتقل ہونے پر قریبی دوستوں سے مشورہ کرتے رہے تھے۔ ادھر مادام تساؤمیں پرنس ہیری اور میگھن کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کردیے گئے۔ پرنس ولیم نے ہیری کو خبردار کیا تھا کہ وہ میگھن سےشادی میں جلدی نہ کریں۔ پرنس ولیم نےاپنی والدہ کی

نصیحت سے بھی آگاہ کیا تھا، ہیری نے بات نہ سنی تو اختلافات گہرے ہونے لگے۔ مزید برآں شہزادہ چارلس نےخبردار کیا کہ انہیں 23لاکھ پاؤنڈ سالانہ رقم بند کی جاسکتی ہے، ہیری اورمارکل کی مالی آمدنی کاذریعہ کیاہوگا؟ واضح نہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی ارب پتی نےچھٹیاں گزارنے کے لیے 11 لاکھ ڈالرمالیت کا گھر دیا ہے، تاہم ہیری اورمیگھن نے ارب پتی روسی کا نام بتانے سے انکار کیا۔ شہزادے کی سیکیورٹی پراب بھی برطانوی عوام کو 6 لاکھ پاؤنڈ سالانہ خرچ کرنا پڑیں گے، شہزادہ

ہیری اورمیگھن کے سفر پر سوا لاکھ پاؤنڈ علیحدہ ہوں گے، انہیں سوا دو ملین پاؤنڈ شہزادہ چارلس کی چیریٹی سے آمدنی ہوگی۔ برطانوی میڈیاکا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہی خاندان کےسابق محافظ نے خبردار کیا کہ ہے کہ وہ لیڈی ڈیانا سے سبق سیکھیں۔ ایک سابق محافظ نے سیکیورٹی کے لیے اسکاٹ لینڈیارڈ پر بھروسہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ کم سیکیورٹی کی وجہ سے لیڈی ڈیانا کی موت ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں