7

اچھا تو یہ بات تھی : قاسم سلیمانی ایسا کیا خوفناک کام کرنے والے تھے جسکے ڈر سے امریکہ نے انہیں نشانہ بنایا ؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے قاسم سلیمانی کو مارنے کی وجہ بتادی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کی وجہ ایران کی جانب سے 4 امریکی سفارت خانوں پر حملے کیے جانے کا منصوبہ بتایا ہے۔ٹرمپ نے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت

کے تقریباً ایک ہفتے بعد ڈرون حملے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت ایران 4 امریکی سفارت خانوں پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس کا اس حملے کے بارے میں دی جانے والی انٹیلی جنس بریفنگ پر کہنا تھا کہ انہیں سفارتخانے پر حملوں کے منصوبوں کے کوئی شواہد دکھائی نہیں دیے۔امریکی صدر نے نجی ٹی وی چینل

کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’میں انکشاف کرسکتا ہوں کہ مجھے یقین ہے کہ یہ شاید 4 سفارتخانے تھے۔‘ٹرمپ نے سب سے پہلے سفارتخانے پر حملے کا دعویٰ سلیمانی پر حملے سے ایک روز قبل وائٹ ہاﺅس میں ہونے والے ایک ماحولیاتی پروگرام میں کیا تھاجبکہ اوہائیو ایک ریلی میں اسے دہرایا بھی تھا،ٹرمپ کے اس دعوے کی حمایت وزیر خارجہ

مائیک پومپیو نے بھی کی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ یہ ’واضح‘ ہے کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت سے چند دن قبل بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے مظاہرین کے پیچھے بھی ایران تھا۔گزشتہ روز امریکی وزیر خزانہ سٹیو منوچن نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دی جو ’ایرانی حکومت کی عالمی دہشت گردی کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہیں۔‘انہوں نے

کہا کہ عائد کردہ نئی پابندیاں ایران کی تعمیراتی، مینوفیکچرنگ اور کان کنی کی صنعتوں کو متاثر کریں گی۔وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران پر عائد کی گئی ان پابندیوں کا ہدف ایران کی ’داخلی سلامتی کا ڈھانچہ‘ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں