7

سعودی عرب میں مقیم پہلےپاکستانی میں کورونا وائرس کی تصدیق

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے . ذرائع کے مطابق جنید عباسی سعودی عرب میں مقیم پہلے پاکستانی شہری ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس  کے بعد جنید عباسی کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے .

اس حوالے سے جنید عباسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات کے باوجود ان کی صحت اچھی ہے اور علاج معالجے کے ضمن میں سعودی وزارت صحت بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے

.دوسری جانب گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 82 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا کے متاثرہ کل افراد کی تعداد 2605 ہوگئی ہے.غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں اس سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 138 نئے کیسز کی تصدیق کی تھی جب کہ اپریل کے آغاز میں ایک دن میں 206 نئے کیسز سامنے آئے تھے.تاہم اس کے بعد سعودی عرب میں کرونا کے نئے کیسز میں بہ تدریج کمی دیکھی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں