7

بریکنگ نیوز: ہر نیشنیلٹی کے لئے ’’کوٹہ سسٹم‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ۔۔۔ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ملک میں کورونا وائرس کے بحران کے دوران آبادیاتی عدم نوازن کا مسئلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے اور اس مسئلے کی وجہ سے کئی مشکلات منظر عام پر آئی ہیں . موجودہ حالات میں آبادیاتی عدم نوازن کے متعلق کئے گئے مطالعے کی تفصیلات کو ایک بار پھر دہرانے کی ضرورت پیش آگئی ہے جس کے بعد حکومت نے 5سال کے اندر اندر تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنے کا ایک بڑا فیصلہ لینے کی طرف اشارہ کیا ہے .

روزنامہ الرائی کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا اصلاحاتی منصوبہ بنیادی ستونوں پر انحصار کرنا ہے جو کویت میں تارکین وچن کی تعداد کو آدھا کردے گا. ذرانے اشارہ کیا ہے کہ “کوٹہ سسٹم” کچھ قومیتوں کی تعداد میں اضافے کو محدود کرے گا جن کے منفی اثرات بحران کے دوران سامنے آئے ہیں تاکہ ہر قومیت کو ایک خاص تناسب دیا جائے اور سب کی تعداد مساوی ہو. تمام قومیتوں کو 20٪ کوٹہ ملے گا جو کہ 3لاکھ بنتا ہے تاکہ ان غیر قانونی کمپنیوں پر بھی قابو پایا جا سکے بو بغیر لائسنس کے غیر ملکیوں کو نوکریوں کا جھانسا دیکر ملک میں لاتے ہیں. ذرائع کے مطابق

اس منصوبے میں 60سال سے زیادہ عمر کے تارکین وطن کے لئے رہائش اجازت نامے کی تجدید نہ کرنا بھی شامل ہے . تاہم بعض پیشوں کو اس اس سے اسثنا حاصل ہوگی. اس فیصلے میں کویت میں غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت ناموں کی مدت کی وضاحت بھی شامل ہے جو کہ 15 سال سے زائد نہ ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں