6

کورونا کو روکنے کا واحد حل۔۔!! فرانس میں لاک ڈاؤن میں مزید 1 ماہ کی توسیع کر دی گئی

فرانسیسی صدر نے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 11 مئی تک توسیع کا اعلان کردیا ہے . غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں کورونا وبا کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ کم سے کم لوگ وائرس سے متاثر ہوں .

واضح رہے کہ کورونا کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اٹلی اور فرانس میں اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے جب کہ چین میں کئی ہفتوں بعد 100 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ 18 لاکھ 53 ہزار 183 افراد وائرس سے متاثر اور 4 لاکھ 23 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں.امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 22 ہزار 115 تک پہنچ گئی ہے

جبکہ 5 لاکھ 33 ہزار 400 سے زائد افراد اب تک وائرس سے متاثر بھی ہو چکے ہیں. فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا. میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی حکام نے کہا کہ بحری جہاز کے عملے کے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جبکہ جہاز کے 3 ملاحوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. حکام کا کہنا تھا کہ جہاز میں فوجی اہلکاروں، عملے کے ارکان سمیت ایک ہزار 760 افراد سوار ہیں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کو جہاز کے اندر ہی طبی سہولیات میسر ہیں. طیارہ بردار جہاز کے دیگر عملے کا ٹیسٹ لینے کا عمل جاری ہے.دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں. برطانیہ اموات کے اعتبار سے تو پہلے ہی چین سے بہت آگے نکل چکا تھا

لیکن اب مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے بھی برطانیہ نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 84 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اموات ساڑھے 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں. اٹلی کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا 431 نئی اموات ریکارڈ کی گئیں جو 19 مارچ کے بعد سب سے کم تعداد ہے.اٹلی میں مجموعی اموات 18 ہزار 899 جب کہ مریضوں کی تعداد ایل لاکھ 53 ہزار 363 ہو گئی ہے.فرانس میں بھی گزشتہ روز 413 اموات ریکارڈ کی گئی جب کہ ہفتے کے روز ہلاکتوں کی تعداد 445 تھی.فرانس کی وزارت صحت کے مطابق 315 نئی اموات کے بعد ملک میں ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 393 ہو گئی ہے.مقامی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون پیر کے روز قوم کو خبردار کریں گے کہ لاک ڈان کی وجہ سے کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے لہذا اس 17 مارچ سے جاری لاک ڈان کو اگلے کئی ہفتوں کے لیے مزید بڑھا دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں