7

سپریم لیڈر کی دولت کرونا متاثرہ عوام پر خرچ کی جائے، ایران میں ہی بڑی آواز بلند

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر سے قریبی ایک اخبار نے مشورہ دیا ہے کہ رہ برِ اعلی ان کی سرپرستی میں کام کرنے والے مالی ادارے کرونا کی وبا سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے کم آمدنی والے شہریوں کی مدد کریں . میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تجویز خامنہ ای کی براہ راست معاونت سے شائع ہونے والے اخبار کے ادارتی صفحے پر اس کے چیف ایڈیٹر مسیح مہاجری کی جانب سے دی گئی

.

مسیح مہاجری نے کرونا بحران کے دوران پیدا ہوانے والی صورت حال کو سنہ 1980 کی عراق . ایران جنگ کے حالات سے تشبیہ دی.اخبار نے لکھا کہ اداروں کو لازمی طور پر پسماندہ افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہوگی جن کی معاش کو اس وبا کی وجہ سے خطرہ لاحق ہے اور اس کے نتیجے میں ان کی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے.

مسیح مہاجری کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کی طرف سے کرونا کی وبا سے متاثرہ لوگوں کی مالی مدد مسائل کا حل نہیں اور نہ ہی اس طرح متاثرین کی مالی مشکلات دور ہوسکتی ہیں. سپریم لیڈر کی سرپرستی میں کام کرنے والے مالی اداروں کو کرونا بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا.‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں