7

امریکامیں کورونا کے باعث 23 ہزار اموات 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد مریض

امریکا میں کورونا کی ہلاکت خیزی نہ تھم سکی، 24گھنٹوں میں مزید 950 شہری جان سے گئے، صرف 2 روز میں 3400 سے زیادہ زندگیاں چلی گئیں، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار سے اوپر چلی گئی .

امریکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست نیویارک میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ اموات سامنے آچکی ہیں جبکہ نیوجرسی میں 2400 اور مشی گن میں تقریباً ڈیڑھ ہزار افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں .

امریکا میں اب تک 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا کے مریض بن چکے، مریضوں اور اموات کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ امریکا سے سامنے آئی ہے.نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو کا کہنا تھا کہ نیو یارک میں وبا کی بدترین صورتحال ختم ہو گئی ہے، نیویارک کی معیشت کھولنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں