7

افغان خواتین نےگاڑیوں کے پرزوں سے آکسیجن فراہم کرنے کے آلات تیار کر لئے

افغانی خواتین نےگاڑیوں کے پرزوں سے آکسیجن فراہم کرنے کے آلات تیار کر لئے ہیں . اردو العریبہ کے مطابق افغانستان جیسا غریب ملک بھی کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی انتظامات کرنے میں سرگرم ہے . 

جبکہ مزید ہسپتالوں کے قیام کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے. افغانستان میں طالبات نے گاڑیوں کے پرزوں سے آکسیجن لینے والے آلات تیار کرلئے ہیں . خواتین کا کہنا ہے آکسیجن کٹس کو 300 ڈالر کی لاگت سے دوبارہ قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے. آلات بنانے والی خواتین کی عمر 14 سے 17 سال ہے. اس ٹیم میں 5 لڑکیاں شامل ہیں جو ہاوروڈیونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں. ان طالبات کو ْافغان خواتین کا خواب ٌ کے نام سے جانا جاتا ہے. یہ بات بھی قابل غور ہے کہ 2017 میں

امریکہ میں ہونے والے ربورٹس کے مقابلوں میں پہلے تو انہیں ویزہ جاری نہیں کیا گیا ، بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر ان لڑکیوں کو ربورٹس کے مقابلے میں شرکت کیلئے ویزہ جاری کیا گیا. افغانستان جیسے غریب ملک میں جہاں کروڑوں لوگوں کیلئے صرف 300 وینٹی لیٹر موجود ہیں وہاں آکسیجن کی فراہمی کیلئے سستے آلات تیار کرنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے.

افغانستان کی وزارت صحت کی جانب سے خوااتین کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ آلات بنانے پرخوااتین کی حوصلہ افزائی کی ہے. واضح رہے افغانستان میں784 افراد کورونا وائر س سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 25 افراد اس کے باعث جان کی بازی ہا چکے ہیں، کورونا وائرس سے دنیا میں کل مصدقہ مریضوں کی تعداد20لاکھ23ہزار633ہے جبکہ ایک لاکھ 32ہزار276افراد ہلاک ہوچکے ہیں جونزہاپکنزیونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں مصدقہ

مریضوں کی تعداد 6لاکھ13ہزار187جبکہ مجموعی طور پر26ہزار950افراد ہلاک ہوچکے ہیں بدھ کے روز تمام50ریاستوں میں 3ہزار997نئے کیس سامنے آئے ہیں اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 917 ہلاک ہوئے ہیں. ادھر امریکا کی مختلف ریاستوں میں لاک ڈاﺅن کے خلاف عوامی احتجاج کی خبریں آرہی ہیں امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں ریکارڈ2ہزار228 ہلاکتیں ہوئی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں