7

متحدہ عرب امارات میں 536 نئے کیسوں کی تشخیص ، پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے

متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے 536 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وَبا کا شکار مزید پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے .

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت نے بتایاکہ کرونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعدد 76 ہوگئی ہے اور اس سے متاثرہ کل کیسوں کی تعداد 10349 ہوگئی ہے .

گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 91 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد اب تک 1978 افراد تن درست ہوچکے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں