6

برطانوی شہزادہ ہیری کا خفیہ فیس بک اکاونٹ پکڑا گیا لیکن اس پر لگی تصویر میں موجود لڑکی کون ہے؟ نیا پنڈورا بکس کھل گیا

حال ہی میں شاہی جاہ و جلال چھوڑنے والے برطانوی شہزادہ ہیری کا خفیہ فیس بک اکاونٹ پکڑا گیا لیکن اس پر لگی تصویر میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ نہیں بلکہ ماضی میں ان کی گرل فرینڈ رہنے والی لڑکی موجودہے . اس فیس بک اکاونٹ کو سپائیک ویلز کا نام دیا گیاہے . 

برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کبھی بھی قوانین خصوصا سوشل میڈیا سے متعلق شاہی قوانین پر عملدرآمد کرنے والے انسان نہیں رہے. انہوں نے اپنا یہ اکاونٹ اس وقت بنایا تھا جب وہ اپنی ماضی کی گرل فرینڈ چیلسی ڈیوی کے ساتھ ڈیٹ کررہے تھے

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

سپائیک کچھ عرصے کیلئے ہیری کا نک نیم رہا ہے. مرر کے مطابق اب اس اکاونٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے تاہم 2012میں بنایا گیا یہ اکاونٹ 2018تک ایکٹو رہا اور انہوں نے اس پر 400 سے زائد دوست بھی بنا رکھے تھے جن میں برطانیہ کی امیر اور معروف ترین شخصیات شامل تھیں. پروفائل پر ہیری اور ڈیوی کی تصویر تھی.

خیال رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کو نجی سوشل میڈیا اکاونٹ بنانے کی اجازت نہیں ہے، صرف شہزادی بیٹرس اور یوجین اس شرط سے مستثنیٰ ہیں کیونکہ وہ باقاعدہ طور پر شاہانہ زندگی سے الگ ہوگئی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں