6

اچھا تو یہ بات تھی۔!! شہبازشریف کو گرفتار کرنے کی خبر کس سرکاری محکمے نے دی؟ عارف حمید بھٹی کا بڑا انکشاف

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہناہےکہ نیب میں ایک اہم شخصیت نے شہباز شریف کو پیغام بھجوایا کہ انہیں آئندہ ہفتے گرفتار کیا جائے گا . جس پر شہباز شریف نے عدالت سے رجوع کیا . 

جی این این کے خصوصی پروگرام “خبر ہے ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف جس معاہدے کے تحت کورونا سے لڑنے واپس آئے تھے وہ پورا نہیں ہو سکا. اسلام آباد میں نیب کے دفتر میں ایک اہم شخصیت نے پرسوں رات شہباز شریف کو ایک بندے کے ذریعے پیغام بھیجا کہ میری اطلاعات کے مطابق آپ کو آئندہ ہفتے گرفتار کیا جائے گا جس پر صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے عدالت سے رجوع کیا. سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت صرف چند طاقتور لوگوں کی ہے باقی سب کیڑے مکوڑے ہیں،چاہے وہ کسی سیاسی جماعت میں ہوں یا سرکاری ادارے میں ہوں. ان کا مزید کہنا تھا کہ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر روز لمبی لمبی پریس کانفرنس میں نواز شریف اور شہباز شریف سے اتنے سوالات پوچھتے ہیں ،وہ خود بھی تو قاضی فائز عیسی کے سوالات کا تو جواب دے دیں،وہ یہ بتائیں ان کی تقرری کیسے ہوئی تھی. نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں آج طلب کیا ہےجبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےآمدن سے زائد اثاثوں اور منی 

لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے جس کی سماعت بھی آج ہی ہوگی، وہ آخری بار 22 اپریل کو نیب میں پیش ہوئے تھے. گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تھی. ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کو کیس میں پانچویں مرتبہ طلب کیا ہے لیکن شہباز شریف اب تک کیس کے سلسلے میں صرف ایک بار نیب میں پیش ہوئے. شہبازشریف کو کورونا کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات کی یقین دہائی کرائی گئی. نیب ٹیم پیشی پر سوشل ڈسٹنسنگ اختیار کرتے ہوئے فاصلے پر رہ کر سوالات کرے گی. نیب میں پیشی سے ایک دن پہلے میاں شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی. امکان ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج اس کیس کی سماعت کرے گا، شہباز شریف نے ضمانت کی درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں